منڈگوڈ:19/جولائی (ایس اؤنیوز)تعلقہ میں امسال بھی خشک سالی کے آثار لوگ اور کسانوں کو فکر میں مبتلا کئے ہوئے تھے اسی دوران پچھلے 5-4دنوں سے جاری موسلادھار بارش نے کسانوں کے چہروں پر مسکان لائی ہے۔
جولائی کا آدھا مہینہ گزرنے کے بعد بھی بارش نہیں ہونے سے کھیتوں میں کسی قسم کی زراعتی مشغولیات نہیں ہورہی تھیں، لیکن چار پانچ دنوں سے برستی بارش سے لوگوں کے ساتھ کسانوں میں بھی خوشی کی لہردوڑی ہے اور کھیتوں کی طرف رخ کرتے ہوئے زراعتی مصروفیات کی تیاری میں ہیں۔اور کسان مزید بارش کے انتظار میں ہیں اور امید میں ہیں کہ اگر بارش کی رفتار اسی طرح جولائی کے آخر تک جاری رہی تو تالاب، ڈیم وغیرہ بھر جائیں گے جو فصل کے لئے کافی ممد و معاون ہوگا۔ تعلقہ میں 14500ہیکٹر زمین پر زراعت کرنا مقصود ہے لیکن ابھی تک صرف 89فی صد زمین پر بیج بوئے گئے ہیں۔محکمہ زراعت کے معاون ڈائرکٹر ایم ایس کلکرنی نے بتایا کہ موسلا دھار بار ش کی وجہ سے کپاس، جواری ، دھان کی فصلیں بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔ عام طورپر منڈگوڈ تعلقہ میں یکم جنوری سے جولائی 19تک 752.3م م بار ش ہوتی ہے ، امسال اب تک تعلقہ میں 484.2م م بارش ہوئی ہے۔ جولائی کے دوسرے ہفتہ تک بارش نہیں ہونے تعلقہ میں گرمی کا شور تھا عوام امس سے پریشان تھے ، ادھر چارپانچ دنوں سے لگاتار برس رہی بارش کے نتیجےمیں گرم کپڑے ٹھنڈے ہوگئے ہیں ، رین کوٹ اور چھتریوں کی بھرمار ہے۔
.jpg)